بدھ , 24 اپریل 2024

اسرائیل کی عبرانی یونیورسٹی میں فوجی اڈے کی موجودگی کا انکشاف

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک موقر اخبار ‘ہارٹز’ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ القدس میں قائم صہیونی عبرانی یونیورسٹی میں ایک فوجی اڈہ قائم کیا گیا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس کے ماتحت ‘حفزیلت’ نامی ایک یونٹ کے اہلکاروں کو عبرانی یونیورسٹی میں تعینات کیا گیا ہے۔ عبرانی یونیورسٹی میں موجود اسرائیلی فوجیوں اور وہاں پر زیرتعلیم طلباء کو زبان و ادب، تاریخ، تمدن، ثقافت، جاسوسی، عرب دنیا سے آنے والی معلومات کے تجزیے، ذرائع ابلاغ سے استفادہ اور سوشل میڈیا کے استعمال کی تعلیم دی جاتی ہے۔

اس ضمن میں اسرائیلی فوج کا ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی میں فوجیوں کو تعلیمی اور تربیتی مراحل سے گزارنے کےلیے وہاں پر ایک فوجی اڈے کا قیام ضروری ہے۔ فوجی اڈے کے باضابطہ قیام کے بعد وہاں آنے والے تمام افراد کی بائیو میٹرک شناخت یعنی آنکھوں اور آواز تک کی شناخت کی جائے گی اور طلبا کو بھی اس عمل سے گزرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو فوجی وردی پہننے اور انہیں ذاتی طور پراسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

عبرانی اخبار کے مطابق اس پروگرام کے مطابق یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو انٹیلی جنس، فوج اور عسکری شعبے کےدیگر پہلوئوں کےبارے میں آگاہی فراہم کرنا اورمستقبل میں انہیں فوج میں‌ بہتر خدمات کی انجام دہی کے قابل بنانا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …