منگل , 17 ستمبر 2019

سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کام نہیں کرسکتے

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی نے فاسٹ فوڈ کے مرکز میں سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر 40 ہزار ریا جرمانہ عائد کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ فوڈ کمپنی کے سینٹر میں وزارت صحت نے سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکیوں کو ملازم رکھنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا وزارت محنت کے ترجمان کا خالد اباالخیل کا کہناہے کہ قانون کے مطابق سعودی خواتین کو ملازمت فراہم کرنے سے قبل اس امر کی یقین دہانی کرائی جانی ضروری ہے ۔ تاکہ سعودی خؤاتین یکسو ہو کر کام کرسکیں ،سعودی خواتین کے ساتھ غیر ملکی شہری کسی بھی صورت کام نہیں کر سکتے ۔ورنہ مالک کو بھاری جرمانہ بھگتناپڑ سکتاہے ۔

یہ بھی دیکھیں

No Deal,No Compromise احتساب کا عمل اسی طرح جاری رہے گا: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے کسی ڈیل کے امکان کو ایک بار پھر مسترد کر …