جمعہ , 19 اپریل 2024

عوامی حمایت سپاہ پاسداران کا بہت بڑا اور عظیم سرمایہ ہے؛ جنرل محمد علی جعفری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے عوام کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی حمایت کو بہت بڑا سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن دم توڑ رہا ہے اور وہ آخری سانسیں لے رہا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مقبولیت میں بہت زيادہ اضافہ ہوگیا ہے، ایران کے مختلف سول اور فوجی اداروں ، عوام کے مختلف طبقات ،حوزات علمیہ ، طلاب ، علماء اور مراجع عظام نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں امریکہ کے احمقانہ اقدام کی مذمت اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے مختلف اداروں اور عوام کے مختلف طبقات کے پاک و پاکیزہ احساسات، محبت اور جذبات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی حمایت سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا بہت بڑا سرمایہ ہے۔ سپاہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن دم توڑ رہا ہے اور خطے میں دشمن کی تمام پالیسیاں ناکامی اور شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ملکی اور قومی دفاع اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دستوارات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور انقلاب اسلامی کے اعلی اہداف کی سمت عزت اور شرف کے ساتھ گامزن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …