جمعرات , 25 اپریل 2024

’بحرین حزب اللہ‘ تنظیم کی تشکیل، 138 افراد کو قید کی سزائیں

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خلیجی ملک بحرین کی عدالت نے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی طرز پر ’بحرین حزب اللہ‘ تنظیم تشکیل دینے کی کوشش پر 138 افراد کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں قید کی سزائیں سنادی۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر نے 138 افراد کے خلاف مقدمے اور سنائی جانے والی سزا کی تصدیق کی۔

دوسری جانب بحرین کی اپوزیشن جماعتوں نے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عدالتی فیصلے کو ’انصاف کے ساتھ مزاق‘ قرار دیا۔پراسیکیوٹر احمد الحمدی نے بتایا کہ ’مجرمان عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتے ہیں تاہم مجرموں کو کم از کم 3 برس سے لے لیکر عمر قید کی سزائیں ہوئی‘۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 138 افراد پر الزام تھا کہ وہ لبنان میں سرگرم شعیہ ملیشیا طرز کی ’بحرین حزب اللہ‘ تنظیم تشکیل دینے کی کوشش کررہے تھے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ ’بعض مجرموں میں نے لبنان، ایران اور عراق میں عسکری تربیت بھی حاصل کی‘۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ’138 مجرموں میں سے صرف ایک کی شہریت منسوخ نہیں کی گئی تاہم دیگر 30 افراد کو مقدمے سے بری کردیا گیا‘۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سزاؤں کو عالمی عدالتی معیارات کے منافی قرار دیا۔پراسیکیوٹر احمد الحمدی نے بتایا کہ ’69 مجروں کو عمرقید، 39 کو 10 برس، 23 کو 7 برس جبکہ دیگر کو 3 اور 5 برس قید کی سزا سنائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ 96 مجرموں کو 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

بحرین انسٹیٹویٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی (برڈ) نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’2012 میں بھی بحرین کی حکومت نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی شہریت منسوخ کی تھی‘۔برڈ کے مطابق بحرین نے رواں برس 180 لوگوں کی شہریت منسوخ کی، اس طرح مجموعی طورپر 990 افراد حکومت کی عتاب کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …