جمعہ , 19 اپریل 2024

سندھ میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے پنجاب کی طرز پر ریسکیو 1122 شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان چیف سیکریٹری کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ’سندھ ریسکیو سروس‘ کا آغاز کراچی سے کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ 2 دن میں وزیر اعلیٰ کو بھیجا جائے گا اور پہلے فیز میں شہر میں مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ 31 اسٹیشن میں ایمبولینس اور فائر ٹینڈر موجود ہوں گے، حادثات اور ہنگامی صورتحال میں بروقت فوری امداددی جائے گی۔یاد رہے کہ ریسکیو 1122 کا آغاز سب سے پہلے صوبہ پنجاب میں کیا گیا تھا جو کہ کامیابی سے جاری ہے جب کہ اسی ماڈل کو خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اب سندھ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …