جمعرات , 25 اپریل 2019

سدھو نے مودی کو سب سے بڑا جھوٹا قرار دے دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس رہنما اور ممبر بھارتی پنجاب اسمبلی نوجوت سنگھ سدھو نے مودی کے ہوش ٹھکانے لگا دیے۔گجرات میں الیکشن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے تعجب ہے کہ گجرات کی جس زمین نے ہمیں مہاتما گاندھی دیے وہیں سے جھوٹا مودی بھی ملا۔

دوسری جانب بی جے پی کی جانب سے ووٹرز کو دھماکنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بی جے پی رہنما رمیش کٹارا کا کہنا تھا کہ مودی نے پولنگ بوتھ میں کیمرے نصب کر رکھے ہیں جس سے ہمیں فورا پتا چل جائے گا کہ کس نے ہماری مخالف پارٹی کانگریس کو ووٹ ڈالا ہے۔ تمام کارڈز پر آپ کی لوگوں کی تصویریں موجود ہیں جس بوتھ سے کم ووٹ ملے، انہیں نوکریاں نہیں ملیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اب کسی بھی افغان تنازع کا حصہ نہیں بنےگا: وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ افغانستان کے تنازعات نے افغانستان اور …