جمعرات , 25 اپریل 2019

کراچی : پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے ایک اور بچہ جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور ڈاکوؤں کی مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں سچل کے علاقے میں 2 سالہ بچہ جان گنوا بیٹھا۔ کراچی کے علاقے سچل میں گولی لگنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، بچے کے والد نے بیان دیا ہے کہ ہم کھانا کھانے نکلے تو باہر فائرنگ ہورہی تھی اور اسی دوران ایک اندھی گولی میرے بچے کو لگی اور وہ ٹرپنے لگا، جب روڈ پر جا کر دیکھا تو موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار جارہے تھے، ہمیں نہیں معلوم واقعہ کیا ہے۔

پولیس حکام نے مؤقف پیش کیا ہے کہ پولیس ٹیم اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا، ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، فائرنگ کے واقعے میں ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور بعد میں پتہ چلا کہ بچے کو بھی گولی لگی ہے، ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ بچے کی ہلاکت کس کی گولی سے ہوئی، تاہم بچے کو گولی لگنے کے واقعے کے بعد 4 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے نوٹس لے لیا، آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سےرپورٹ طلب کرلی، اور کہا ہےکہ جامع انکوائری رپورٹ فی الفورپیش کریں۔

یہ بھی دیکھیں

ہوٹل کے بیڈز پر سفید چادریں‌ کیوں‌ بچھائی جاتی ہیں؟‌ راز سامنے آگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرونِ شہر یا ممالک سفر کرنے والے افراد کو اکثر ہوٹل میں قیام …