جمعرات , 25 اپریل 2019

حمزہ شہباز کی ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کردی۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ عدالت میں سماعت کی، جہاں ضمانت کی مدت پوری ہونے پر حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ 8 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت 17 اپریل تک منطور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی عدالت میں پیشی کے موقع پر احاطہ عدالت میں دھکم پیل بھی ہوئی۔

سماعت کے دوران حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پشی ہوئے، جہاں جج کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ کیا نیب نے جواب جمع کروا دیا ہے۔اس پر نیب وکیل نے جواب دیا کہ جی نیب نے تمام کیسز میں جواب جمع کروادیے ہیں، جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا کہ کل شام تک جواب جمع ہوں گے جبکہ نیب کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب کی ہمیں کوئی نقل نہیں ملی۔

جس پر نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ صاف پانی ، رمضان شوگر مل اور منی لانڈرنگ میں جواب جمع کروا دیا ہے، اس پر لیگی رہنما کے وکیل نے اعتراض کیا کہ نیب نے جواب کی جو نقل فراہم کی ہیں وہ پڑھنے کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب اگر جواب کی کاپیاں 2 دن پہلے دے دیتا تو آج ہم اس پر اپنا جواب جمع کرا دیتے۔بعد ازاں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 25 اپریل تک توسیع کردی۔

یہ بھی دیکھیں

حضرت لعل شھباز قلندرؒ کا عرس شروع، گورنر سندھ آج افتتاح کریں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شھباز قلندرؒ کا میلہ سج گیا، …