پیر , 21 اکتوبر 2019

پاکستان کرکٹ بورڈ میں پھوٹ ،اراکین کا بائیکاٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، پانچ اراکین نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر اور آ ئین میں ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ذرائع کے مطابق لاہور ، سیالکوٹ ، کے آر ایل ،کوئٹہ،فاٹا کے نمائندوں نے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔نمائندوں کا موقف اختیار کیا ہے کہ اداروں اور ریجنل کرکٹ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

ممبران کا کہنا ہے کہ پی سی بی آ ئین میں تر امیم جمہوری اقدام کے خلاف ہے۔ ریجنل کرکٹ کو چھیڑنے سے پہلے گراس روٹ لیول پر اقدامات کئے جائیں ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، ایم ڈی وسیم خان اور اسد علی خان اراکین کو منانے کے لئے کوشاں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی ہار گئی

یونان میں جاری سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی ہار …