جمعہ , 23 اگست 2019

ٹرمپ نے یمن جنگ میں سعودی حمایت کیخلاف کانگریس کی قرارداد ویٹو کر دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر نے یمن جنگ میں سعودی حمایت کیخلاف کانگریس کی قرارداد ویٹو کر دی۔ ٹرمپ نے اسلامی ملک سے فوجی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر نے سعودی قیادت میں جاری یمن جنگ سے نکلنے کے لیے کانگریس کی قرار داد ویٹو کر دی، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہ قرار داد غیر ضروری اور آئینی اختیارات کمزور کرنے کی خطرناک کوشش ہے، امریکی فوج عرب ممالک میں صرف انسداد دہشت گردی آپریشن کرتی ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ قرار داد امریکیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر ہونے والے ظلم و بربریت کو روکے:آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبرانقلاب اسلامی نے کشمیری مسلمانوں کی صورتحال پر اپنی ناراضگی، دکھ اور افسوس …