جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطینی دو شیزہ نے عرب دنیا کی بہترین بجٹ پلانر کا ایوارڈ جیت لیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین سے تعلق رکھنے والی ایک دو شیزہ نے متحدہ عرب امارات کی شارجہ ریاست میں منعقدہ عرب دنیا کی بہترین بجٹ منیجر کے مقابلے میں کامیابی اپنے نام کر لی۔عرب دنیا میں بہترین بجٹ منیجنگ کے حوالے سے مقابلے کا اہتمام امارات کی شارجہ ریاست کی وزارت برائے سماجی ترقی کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مقابلے میں دیگر عرب ممالک کے مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ فلسطینی دو شیزہ ھنادی خلیل براھمہ نے بھی حصہ لیا۔

بہترین بجٹ منیجر کے چنائو کے حوالے سے شارجہ میں 24 مارچ کو ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں شارجہ کے ولی عہد الشیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی اور دیگر اعلیٰ ریاستی شخصیات، امارات میں فلسطینی قونصل جنرل، دبئی وزارت خزانہ کے عہدیداروں اور عرب لیگ کی انتظامیہ وترقیاتی کمیٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے فلسطینی دو شیزہ اور بہترین بجٹ پلانر نے اپنی کامیابی کو فلسیطنی قوم کی کامیابی قرار دیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …