بدھ , 24 اپریل 2024

بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کل مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ ہوگی

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کل مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ ہوگی۔بھارتی ظلم و جبر نا منظور ،بھارتی انتخابات کے کل ہونے والے دوسرے مرحلے کا کشمیریوں نے بائیکاٹ کردیا۔حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پر کل ہڑتال کی جائے گی،مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

کل مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر، بڈگام اورادھم پور کے پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔جس پر حریت رہنما سید علی گیلانی کاکہنا ہے کہ نام نہاد انتخابات ایک وسیع فوجی مشق کےسوا کچھ نہیں، آئے روز شہادتیں ،گرفتاریاں اور مظالم ڈھائے جاتے ہیں کوئی بھی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …