بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی انخلا تک طالبان حملے نہیں رکیں گے : امریکی ماہرین

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ماہرین کاکہناہے کہ غنی حکومت کے خاتمے اور ،امریکی فوج کے انخلا تک طالبان کے حملے نہیں رکیں گے ۔افغانستان کے ایشو پر امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک دونوں فریقین کسی ایک نکتہ پر متفق نہیں ہو سکے ۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے وہ نکتہ امن کا ہے ۔

طالبان نے امریکہ پر واضح کیا کہ غنی حکومت کا خاتمہ اور افغان رزمین سے امریکی افواج کے انخلا کا ٹائم فریم جب تک نہیں دیا جاتا اس وقت تک حملے نہیں رکیں گے ،سلسلہ جاری رہے گا ۔زلمے خلیل زاد مسلسل کوششیں کر رہے ہیں کہ طالبان شہری آبادیوں اور نیٹو افواج پر خودکش حملے کرنا بند کر دیں تاکہ امن کے سلسلے میں ہونے والے دو طرفہ ڈائیلاگ کو تقویت ملے لیکن طالبان کی جانب سے اس بار سخت موقف اپنایا گیا ہے کہ جب تک امریکہ مخلصانہ طور طریقے نہیں اپناتا اور انکے دو اہم مطالبات کو تسلیم نہیں کرتا اس وقت تک قیام امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

امریکی تحقیقاتی ادارے کیوٹو انسٹیٹوٹ سے منسلک سحر خان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت امریکہ سے ناراض ہے کہ وہ انکی شمولیت کے بغیر طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے ۔ زلمے خلیل زاد کو چاہئے کہ وہ غنی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ طالبان سے مذاکرات کریں ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …