جمعرات , 23 مئی 2019

مودی محبوبہ مفتی اور عمر عبداﷲ سے دور رہیں: شیو سینا کی دھمکی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے دھمکی دییتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم یہ عہد کریں کہ محبوبہ مفتی،عمر عبداﷲ اور شرد پوار کی جماعتیں انتخابات کے بعد کسی صورت نریندر مودی کی انتظامیہ کا حصہ نہیں بنیں گی۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیو سینا نے اپنے اخبار کے اداریے میں کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیراعظم نے ملک تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔

ہندو انتہا پسند تنظیم نے کہا کہ کل چاہے حکومت کی تشکیل کے لیے واضح اکثریت کا معاملہ ہی کیوں نہ ہو قوم کو تقسیم کرنے کی بات کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور وہ جنہوں نے کشمیریوں کی 3 نسلوں کو تباہ کیا ہے ،انہیں کابینہ میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔شیو سنا نے کہا کہ اگر ملک مخالفین کی حمایت کرنے والے بعد میں سیاسی وجوہات کی وجہ سے نیشنلسٹ کے ساتھ بیٹھیں گے ، تو یہ ہمارے جوانوں (فوجیوں )کی توہین ہوگی ۔

یہ بھی دیکھیں

دہشت گرد شام میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں روس کے ہم آہنگی کے مرکز کے سربراہ نے ایک بار …