پیر , 20 مئی 2019

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ انقرہ، ایران ترکی تعلقات کا فروغ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی۔انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گرد گروہ کی فہرست میں شامل کئے جانے سے متعلق امریکی اقدام پر مخالفت کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس ملاقات میں محمد جواد ظریف اور رجب طیب اردوغان نے شام، یمن اور شمالی افریقہ کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترکی کے صدر نے ایران میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لقمہ اجل بننے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ نے بھی ترکی کے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر ترکی کے صدر کو مبارک باد پیش کی۔اس سے قبل محمد جواد ظریف نے ترکی کے اپنے ہم منصب داؤد چاؤش اوغلو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد فریقین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عراق میں امن کی صورتحال اکثر عرب ممالک سے بہتر ہے: عراق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی پارلیمنٹ نے بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے اپنے باشندوں کو …