جمعہ , 19 جولائی 2019

اسد عمر کے بعد وزارت خزانہ کے امور چلانے کے لیے 4 امیدواروں کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد عمر کے بعد وزارت خزانہ کے امور چلانے کے لیے امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ منظور کیے جانے کی صورت میں اس منصب کے لیے کچھ نام سامنے آرہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان تھا تاہم انہوں نے یہ عہدہ لینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے امور کو چلانے کے لیے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سلمان شاہ اور اسٹیٹ بینک کے سابق گورنر عشرت حسین مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر عشرت حسین تاجر برادری کے لیے بھی قابل قبول ہیں، وہ اس وقت وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور کفایت شعاری ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مشیر خزانہ کی متوقع فہرست میں سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے، وہ پیپلزپارٹی کے دورِ حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم کا کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف …