جمعرات , 25 اپریل 2024

بارش سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے۔ پنجاب کے جس علاقے میں بھی بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچا ہے، اس کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کو زک نہیں پہنچنے دے گی۔ کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ حکومت کاشتکاروں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے۔مشکل وقت میں کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …