ہفتہ , 20 اپریل 2024

تین حکومتی خواتین ارکان اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کی تین خواتین ارکان اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے تینوں ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا،درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی صادق اور امین نہیں، نااہل قرار دیا جائے، ممبران اسمبلی میں ملائکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب شامل ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل صفائی احمد رضا قصوری نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے جواب طلب کیا لیکن درخواست گزار جواب دینے سے گریزاں ہے،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ دو کی دوہری شہریت، ایک نے ہائی کورٹ میں غلط معلومات دیں،کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، تاشفین صفدر نے بھی دوہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں، کنول شوزب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …