جمعہ , 19 جولائی 2019

ایکواڈور میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے حق میں مظاہرہ، پولیس کا لاٹھی چارج

کیوٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکواڈور میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔جولین اسانج کی گرفتاری کے خلاف ایکواڈور کے شہر کیوٹو میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین صدر کے فیصلے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔

پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر دھاوا بول دیا۔ اہلکار مظاہرین کو سڑک پر لِٹا کر ڈنڈے مارتے رہے۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے کئی افراد زخمی ہو گئے، متعدد کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

طالبان نے وردک میں درجنوں طبی مراکز بند کرادیئے

افغانستان میں غیرملکی این جی او کےتحت چلنے والے درجنوں طبی مراکز طالبان نے بند …