بدھ , 24 اپریل 2024

لاھور:سڑکوں پرموٹرسائیکلوں کیلئے علیحدہ لین بنانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور کی سڑکوں پر موٹر سائیکلوں کو کنٹرول کرنے کے لیے علیحدہ لین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی طور پر مال روڈ اور کنال روڈ پر گرین لین بنائی جائے گی۔ لاہور کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ٹریفک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مسائل کے حل کے لیے مال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنے کا پابند بنانے کی کوشش کی گئی لیکن نتائج حاصل نہ ہو سکے، اب پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

شاہراہوں پر موٹرسائیکلوں کیلئے علیحدہ لین بنانے کا فیصلہ کر لیا، گرین لین کا پائلٹ پراجیکٹ مال روڈ، کینال روڈ سے شروع کیا جائیگا، لین کی پابندی نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے ای چالان بھیجا جائے گا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق کمشنر لاہور کا مکمل تعاون حاصل ہے اور جلد منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …