جمعہ , 19 جولائی 2019

وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مجھے خزانہ کی بجائے توانائی کا قلمدان دینا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ ملک کی معاشی حالت کے پیش نظر حکومت بالخصوص اسد عمر پر تنقید کی جارہی تھی۔ اس کے علاوہ اسد عمر کو کابینہ میں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، صورت حال اس حد تک جاپہنچی تھی کہ چند روز قبل کابینہ میں رد و بدل کی بھی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم وزیر اطلاعات نے اس کی تردید کردی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم کا کلبھوشن یادیو پر عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالتِ انصاف …