بدھ , 24 اپریل 2024

مائیک پومپیو کو جوہری بات چیت سے الگ کیا جائے، شمالی کوریا کا مطالبہ

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو واشنگٹن اور پیونگ یانگ کے درمیان جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت سے نکال دیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو حالیہ ڈیڈ لاک کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ میں امریکی امور کے دفتر کے ڈائریکٹر کون جونگ گون نے کہا کہ مجھے اندیشہ ہے کہ اگر مائیک پومپیو نے بات چیت میں شرکت کی تو یہ ایک بار بھی تعطل کا شکار ہوجائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مکالمے میں کے ممکنہ طور پر دوبارہ آغاز کی صورت میں مجھے امید ہے کہ بات چیت میں ہمارے مقابل پومپیو نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ناکامی کے بعد دوبارہ تابکاری مواد کو بم کے ایندھن میں استعمال کرنا شروع کردیا، شمالی کوریا نے ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شمالی کورین رہنما نے اس ہتھیار کو فائر کرنے کے مختلف طریقوں اور اہداف کو نشانہ بنانے کی خودنگرانی کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان امریکہ میں ہونے والی دوسری ملاقات پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل پروگرام کے معاملے پر کسی معاہدے کے بغیر اچانک ختم ہو گئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …