بدھ , 24 اپریل 2024

ٹویوٹا کی گاڑیوں کی قیمت میں 3 لاکھ روپے تک اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے کرولا اور مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے گاڑی کی تیاری پر آنے والی لاگت کا بوجھ کمپنی نے صارفین پر منتقل کردیا ہے اور قیمتوں میں 3 لاکھ 7 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے۔انڈس موٹرز کی جانب سے یہ رواں سال تیسری بار کیا جانے والا اضافہ ہے۔کمپنی کی جانب سے کم از کم اضافہ 64 ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ 7 ہزار ایک سو روپے تک کیا گیا ہے۔

گاڑیوں کی نئی قیمتیں اب کچھ اس طرح ہیں جن کا اطلاق 20 اپریل سے ہوگا:

کرولا ایکس ایل آئی کی قیمت اب 20 لاکھ 44 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 لاکھ 9 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

کرولا ایکس ایل آئی اے ٹی کو اگر پہلے 21 لاکھ 19 ہزار روپے میں خریدا جاسکتا تھا تو اب اس کے لیے 21 لاکھ 84 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کرولا جی ایل آئی اب 22 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 23 لاکھ 64 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا جی ایل آئی اے ٹی کی قیمت پہلے 23 لاکھ 74 ہزار روپے تھی جو اب 65 ہزار کے اضافے سے 24 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کرولا الٹس 1.6 کو خریدنے کے لیے اب آپ کو 25 لاکھ 74 ہزار کی بجائے 26 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کرولا الٹس 1.8 ایم ٹی کے لیے اب 29 لاکھ 57 ہزار 900 روپے کی بجائے 30 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

کرولا الٹس 1.8 سی وی ٹی کی قیمت 30 لاکھ 95 ہزار 400 روپے سے بڑھا کر 32 لاکھ 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

کرولا گرینڈ ایم ٹی ایس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اب 31 لاکھ 50 ہزار 400 روپے کی بجائے 32 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا گرینڈ سی وی ٹی ایس آر بھی ایک لاکھ 10 ہزار روپے اضافے سے 32 لاکھ 98 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 34 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2سنگل کیب ڈیک لیس کی قیمت 27 لاکھ 39 ہزار روپے سے بڑھ کر 28 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس4×2 ایس سی اسینڈرڈ کی قیمت 29 لاکھ 94 ہزار روپے سے بڑھ کر 30 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ہیلکس 4×2 سنگل کیب کے لیے اب 30 لاکھ 24 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 4 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔

ہیلکس 4×4 اسینڈرڈ 41 لاکھ 99 ہزار سے چھلانگ کر 43 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔

ہیلکس ڈبل کیب اسینڈرڈ کی قیمت 45 لاکھ 89 ہزار روپے سے بڑھا کر 47 لاکھ 19 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ریوو جی 2.8 کی قیمت 48 لاکھ 59 ہزار روپے سے بڑھ کر 50 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ریوو جی اے ٹی 2.8 کی پرانی قیمت 50 لاکھ 89 ہزار روپے تھی جو اب بڑھا کر 52 لاکھ 39 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

ریوو وی اے ٹی 2.8 کی قیمت اب 54 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 55 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگی۔

فورچنر4×2 ہائی پٹرول کی قیمت 70 لاکھ 38 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 72 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

فورچنر4×4 ڈیزل اب 75 لاکھ 11 ہزار 900 روپے کی بجائے 78 لاکھ 19 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …