جمعہ , 19 اپریل 2024

رینٹل پاور کیس: نیب نے سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینٹل پاور کیس میں سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق شاہد رفیع کو اسلام آباد میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جب کہ نیب کی ٹیم نے شاہد رفیع کے گھر سے اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی ہیں۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ شاہد رفیع کو گرفتار کرکے نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد رفیع کو کل احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …