اتوار , 21 جولائی 2019

ملک بھرمیں آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔شب برأت کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی جائیں گی، فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔

اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ شب برأت پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رخ کریں گےاور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔اس حوالے سے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب کا نیا بلدیاتی قانون الیکشن ایکٹ سے متصادم قرار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر اعترضات لگاتے ہوئے …