بدھ , 3 جون 2020
تازہ ترین

اسلام آباد : لاپتہ چینی باشندے کی لاش راولپنڈی سے برآمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی لاش راوالپنڈی کے علاقے سے مل گئی ہے۔لی جنگ نیوگ نامی چینی باشندہ 15 اپریل کو سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہوا تھا۔چینی باشندے کے دوست نے گزشتہ روز لی جنگ نیوگ کے لاپتہ ہونے کی درخواست تھانہ کوہسار میں درج کرائی تھی۔پولیس کے مطابق چینی باشندہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پہنچا تھا اور دوائی لینے گھر سے نکلا مگر واپس نہیں آیا، چینی باشندے کی گمشدگی کی رپورٹ اس کے دوست نے درج کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی لاش راولپنڈی کے علاقے اقبال ٹاؤن سے ملی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ چینی باشندے کے سر پر چوٹیں تھیں اور لاش نالے سے ملی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چینی باشندے کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا، حادثاتی موت بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حضرت امام خمینی (رح) نے ایران میں قرآن اور سنت کے اصولوں پر اسلامی نظام کا قیام عمل میں لایا

رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) نے ایرانی عوام کی حمایت اور انقلاب …