بدھ , 24 اپریل 2024

کابل: وزارت مواصلات و آئی ٹی کمپاؤنڈ پر حملہ، 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے درالحکومت کابل میں وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کمپاؤنڈ پر حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق حملہ آوروں نے وزارت مواصلات اور آئی ٹی کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں مقابلہ ہوا۔

حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے جاری رہا اور سیکیورٹی فورسز نے عمارت سے 2 ہزار سے زائد ملازمین کو بحفاظت نکالا۔افغان وزرات داخلہ کے مطابق حملے میں 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک اور 8 شہری زخمی ہوئے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے عمارت کو کلیئر کردیا ہے اور آپریشن میں 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …