اتوار , 31 مئی 2020

میکسیکو میں تقریب کے دوران فائرنگ، 13 افراد ہلاک

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو کی ریاست ویرکروز میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔میکسیکن حکام کے مطابق تقریب میں فائرنگ کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کا نشانہ البیکے نامی شخص تھا جو کہ منا ٹٹلن میں ایک کلب کا مالک ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی مصدقہ وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کورونا: 24 گھنٹے میں 4 ہیلتھ ورکرز سمیت 78 افراد جاں بحق ہوئے، ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ …