اتوار , 31 مئی 2020
تازہ ترین

چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کی صورت میں وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔چوہدری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چوہدری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

خانیوال کے قریب مسافر بس اُلٹنے سے 6 افراد جاں بحق، 25 زخمی

خانیوال کےقریب لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں …