ہفتہ , 20 اپریل 2024

جرمنی : سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں امن کے حامیوں نے مظاہرے کر کے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت اور اپنے ملک میں قائم امریکی فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عید پاک کے موقع پر دارالحکومت برلن میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شریک لوگ دنیا کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کے ملکوں کے لئے اسلحے کی فروخت بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔امریکہ کے علاوہ جرمنی بھی جنگ یمن میں سعودی عرب کو اسلحے کی سپلائی میں پیش پیش رہا ہے کہ جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

جرمن حکومت نے رائے عامہ کے دباؤ کے بعد سعودی عرب کو اسلحہ کی سپلائی محدود کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ جرمنی، سعودی عرب کو بدستور ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …