جمعہ , 19 جولائی 2019

سرکش طاقتوں کے مقابلے میں استقامت امام زمانہ (عجل) کی عالمی حکومت کے قیام کا پیش خیمہ: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا ہے کہ سرکش طاقتوں کے مقابلے میں استقامت حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عالمی حکومت کے قیام کا پیش خیمہ ہے۔منجئی عالم بشریت حضرت مہدی موعود ‏عجل کے جشن ولادت باسعادت کے موقع پر ایران کی مسجد جمکران میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ عیسی قاسم نے کہا کہ مسلمانوں کی ذہنی و جسمانی قوت و بصیرت کی بھرپور تقویت کی ضرورت ہے۔

آپ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ ہر شعبے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں تاکہ ظالموں کو نابود کیا جا سکے اور حضرت مہدی موعود عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے مبارک ظہور کی راہ ہموار ہو سکے۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت اسی وقت قائم ہو گی جب تمام مسلمان، مستکبرین اور طاغوتی و سرکش طاقتوں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کے ساتھ ساتھ ولی خدا کی مدد و نصرت کے لئے دوڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ مسائل و مشکلات سے باہر نکلنے کا واحد حل ایسے امام کی اطاعت و پیروی ہے جو کبھی راہ اسلام سے نہیں بھٹکیں گے اور اپنی عبودیت و بندگی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …