ہفتہ , 20 اپریل 2024

سوڈان کے انقلابیوں نے متحدہ عرب امارات کی امداد کو ٹھکرا دیا

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں عوامی مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فوجی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی امداد کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سوڈان کے مظاہرین اور انقلابی عوام ملک میں سول حکومت کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں ، سوڈان کے انقلابیوں نے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں نہتے یمنی شہریوں کے قتل عام میں ملوث سوڈانی فوج کو بھی واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سوڈانی انقلابیوں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے دی جانے والی امداد کو بھی رد کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …