بدھ , 24 اپریل 2024

خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس ، بھارتی کھلاڑیوں کو 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول پر ٹی وی شو کے دوران خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کرنے پر 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بی سی سی آئی نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں 25 سالہ آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور اوپننگ بلے باز لوکیش راہول کو ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر بیس بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ٹی وی شو آن ایئر ہونے کے بعد یہ معاملہ عالمی شہرت حاصل کرگیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو معطل کر کے دورہ آسٹریلیا سے واپس گھر بھیج دیا گیا تھا۔ دونوں کھلاڑیوں کو نہ صرف 5 میچوں سے باہر کردیا گیا تھا بلکہ میچ فیس سے بھی ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے عائد دونوں کھلاڑیوں کی معطلی کی سزا کو کمیٹی آف ایڈمنسٹریشن نے 24 جنوری کو ختم کردیا تھا اور اس معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دونوں کھلاڑیوں پر جرمانے عائد کرنے کی سفارش کی جسے بورڈ نے تسلیم کرتے ہوئے 20، 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …