جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان کے طلحہ طالب کی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے طلحہ طالب نے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن سمیٹ کر دنیا بھر میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔اس بڑی کامیابی کے بعد طلحہ کے اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔ چائنا میں شیڈول ایشیائی یونٹ میں طلحہ طالب نے انڈونیشیا، ترکمانستان اور بھارت سمیت 10 ممالک کے پلیئرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

طلحہ طالب نے یہ کارنامہ کلین اور مقابلے میں 164 کلو گرام جبکہ مجموعی طور پر304 کلو گرام وزن اٹھا کر بنایا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی ویٹ لفٹر نے اس ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ایشیائی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کا بھی حصہ ہے اس کامیابی کے بعد طلحہ طالب کے اولمپک 2020 کے لیے رسائی کے امکانات بھی روشن ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …