منگل , 23 اپریل 2024

اسرائیل سے مذاکرات کے نتیجے میں فلسطینی قوم کو کچھ حاصل نہیں‌ ہوگا: عوامی محاذ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی بائیں بازو کی سیاسی جماعت پاپولر فرنٹ نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کی دلدل میں نہ اترے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ عوامی محاذ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیادت بالخصوص صدر محمود عباس ایک بار پھر قومی فیصلوں سے انحراف کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے جھانسے میں آ رہے ہیں۔ اسرائیل سے مذاکرات تباہی کا راستہ اور قومی فیصلوں پر ظلم ہے۔ فلسطینی قوم اسرائیل سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ ہر طرح کے مذاکرات کا بائیکاٹ کرتی ہے۔

عوامی محاذ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے مذاکرات کے ذریعے قوم کو بند گلی اور اندھیری غار میں‌ دھکیل رہی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں فلسطینی قوم کو کچھ حاصل نہیں‌ ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …