ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں پر چین کی ایک بار پھر مخالفت

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر ایک بار پھر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایران سے تیل کی درآمدات پر امریکی چھوٹ کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مخالف رہا ہے۔

واشنگٹن، ایران سے تیل کی درآمدات پر بعض ملکوں کو دیا جانے والا استثنا ختم کرنے والاہے جس کی بنیاد پراس نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے تیل کی درآمدات بند نہ کرنے والوں کے خلاف امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی جائیں گی۔چینی ترجمان وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تہران کے ساتھ بیجنگ کا دو طرفہ تعاون، قانون کے مطابق ہے۔واضح رہے کہ چین، ایران سے تیل درآمد کرنے والا ایک اہم ملک شمار ہوتا ہے اور وہ ان آٹھ ممالک میں شامل رہا ہے جنھیں ایران سے تیل درآمد کرنے کی امریکی چھوٹ حاصل رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …