ہفتہ , 20 اپریل 2024

شمالی عراق سے امریکا کو فوری انخلا ء کرنا چاہیئے، الحشد الشعبی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ترجمان نے داعش کی خفیہ بنیادوں کو اکھاڑ پھینکنے میں امریکہ کی رخنہ اندازیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق سے امریکی فوجیوں کو نکال باہر کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان علی الحسینی نے المعلومہ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں عراق کے الحویجہ سمیت تمام شمالی علاقوں میں امریکی سرگرمیوں کو ناقابل جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورس اور عوامی رضاکار فورس ان علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملوں کا دفاع کرنے کی مکمل توانائی رکھتی ہیں۔عراق میں امریکیوں کی براہ راست فوجی مداخلت اور اس ملک کے مختلف علاقوں پر ان کے قبضے سے نہ صرف یہ کہ عراقی عوام کو تحفظ فراہم نہیں ہوا بلکہ مختلف دہشت گرد گروہوں منجملہ القاعدہ اور داعش کے جنم لینے اور ان گروہوں کی سرگرمیاں بڑھنے کی راہ ہموار ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …