جمعہ , 19 جولائی 2019

جنرل سلامی سپاہ پاسداران کے کمانڈرتعینات، صدر روحانی کی مبارکباد

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین سلامی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں جنرل حسین سلامی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیکر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے میجر جنرل محمد علی جعفری کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی حیثیت سے گرانقدر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ میجرجنرل حسین سلامی اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کماندر کے عہدے پر فائز تھے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے نئے سربراہ حسین سلامی کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کی۔.

صدارتی دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق، صدر مملکت حسن روحانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے میجر جنرل حسین سلامی کو سپاہ پاسداران کے نئے سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کی.انہوں نے جنرل سلامی کی قابل قدر خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے صحت، کامیابی اورنیک تمناوں کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نےامریکا کیساتھ بات چیت کا امکان مسترد کردیا

اقوام متحدہ میں ایرانی ترجمان علی رضا میر یوسفی کا کہنا ہے کہ  امریکا کیساتھ …