ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم کا دوروزہ دورہ ایران ،ذرائع ابلاغ کی نظر میں

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایران کا دوروزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے رہبرانقلاب اسلامی اور صدر مملکت سے ملاقات کرنے کے علاوہ مشہد مقدس میں حضرت امام رضا (ع) کے حرم مطہر کی زیارت کی اور بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر فاتحہ پڑھی۔رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کا پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر انعکاس ہوا ہے۔

پاکستانی اخبار ڈان کی شہ سرخی: وزیراعظم عمران خان کا ایران میں دوسرا روز
وزیراعظم عمران خان نے ایران کے دورے میں دوسرا روز مصروف گزارا جہاں انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے علاوہ صدر حسن روحانی سے براہ راست ملاقات کی۔وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی وفد سے مذاکرات کیے اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان سرحدی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی اور سرحدی محافظین اور سرحد کی حفاظت کے لیے ‘جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس’ کے قیام پر بھی اتفاق ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی غور کیا گیا۔روزنامہ پاکستان نے رہبر انقلاب اسلامی سے عمران خان کی ملاقات کی بڑی تصویر لگاتے ہوئے لکھا

ایرانی صدر حسن روحانی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی، وزیر اعظم کے دورہ ایران کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے جبکہ ایران سے بجلی کی در آمد پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے 2 روزہ دورہ ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ معاہدوں کی جلدتکمیل پرزور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ سرحدیں امن اوردوستی کیلئے ہونی چاہئیں،سیاسی اور دفاعی شعبوں میں تعاون کیلئے اقدامات کرناہوں گے۔

مشترکہ اعلامیے میں خطے میں امن وسلامتی کیلئے افغان مذاکرات کی ضرورت پربھی زور دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آزاد اور خود مختار فلسطین فلسطینی عوام کاحق ہے۔ دونوں ملکوں نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …