جمعہ , 19 اپریل 2024

پاک بحریہ کا سطح سمندر سے سمندر اور زمین پر میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی (مانیڑنگ ڈیسک)پاک بحریہ نے سطح سمندر سے سمندر اور زمین پر میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیوی نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کیا جو بحری جہاز کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کیے گئے میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔میزائل سمندر سے سمندر اور سمندر سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ میزائل پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی استعداد اور آپریشنل صلاحیت کا عملی ثبوت ہے۔وائس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے جہاز سے میزائل فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے کو دیکھا اور کامیاب میرائل فائر کرنے پر پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …