جمعہ , 7 مئی 2021

کم جانگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملنے جلد روس جائیں گے

پیانگ یانگ(مانیڑنگ ڈیسک) شمالی کوریا کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کم جانگ روس جائیں گے جہاں صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کورین رہنما کا دورہ روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر ہوگا۔ اطلاعات ہیں کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات جمعرات کو ہو گی۔ سربراہی ملاقات کا باضابطہ اعلان روس کی طرف سے کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کم جانگ ان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے روس کا پہلا دورہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان آخری سربراہی ملاقات 8 سال قبل ہوئی تھی جب کم جانگ ان کے والد کم جانگ اِل نے اس وقت کے روسی صدر دیمیتری میدویدیف سے ملاقات کی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شمالی کوریا سے نسبتاً اچھے تعلقات ہیں اور ماسکو، پیانگ یانگ حکومت کو خوراک اور دیگر امداد بھی دیتا آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …