ہفتہ , 20 اپریل 2024

چیئرمین نیب کانوٹس: ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(مانیڑنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےاورمبینہ کرپشن الزامات کانوٹس لے لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقا ت کاحکم دیدیا۔

چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافے سمیت معاملے کے تمام پہلوؤں کے جائزہ نے کی ہدایت کی اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ قیمتو ں میں بے تحاشا اضافہ سے ادویات عام آدمی کی پہنچ سے نہ صرف دور بلکہ مارکیٹ میں بھی دستیابی ناپید ہوگئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …