جمعہ , 5 جون 2020

ایران مخالف امریکی پابندیاں عوام دشمنی ہیں، روس

ماسکو (مانیڑنگ ڈیسک)روس نے ایرانی تیل کی فروخت پر امریکی پابندیوں کو عوام دشمنی قرار دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے نیوز ایجنسی ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے ایرانی عوام سے دشمنی اور ان پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ اقدام کو الگ نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا بھی ایران کی حکومت اور عوام کو نشانہ بنانے کی امریکی پالیسی کا حصہ ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران جامع ایٹمی معاہدے پر بدستور عمل کر رہا ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ تہران جو بھی کرلے اسے آخر کار امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

لندن؛ امام خمینیؒ کے برسی کے موقعے پر ورچوئل کانفرنس امام خمینی (رہ) بیسویں صدی کے سب سے بڑے اور با اثر رہنما تھے؛ مقررین

لندن: پوری دنیا کے متعدد علمائے کرام، سیاسی اور سماجی کارکنوں نے لندن میں منعقدہ …