ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدی ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں کے معاملے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کراتےہوئے کہا کہ سعودی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدی ہیں۔تفصیلات کے مطابق، بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں جمع کروایاگیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدی ہیں، سعودی عرب میں ہمارا سفارتخانہ 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے مصروف ہے۔وزیر خارجہ نے جواب میں بتایا کہ ولی عہد شہزادہ بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران رہائی کا اعلان کیا تھا، ہم نے سعودی حکام سے قیدیوں سے فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، ہمیں قیدیوں کی مانگی گئی معلومات کا انتظار ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …