جمعرات , 25 اپریل 2024

ہر سال 100 ارب روپے قبائلی علاقوں پرخرچ کئے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہر سال سو ارب روپے قبائلی علاقوں پر خرچ ہوں گے، میں ثابت کرکے دکھاؤں گا کہ تبدیلی بڑی تیزی سے آئے گی، جو علاقے پیچھے رہ گئے ان کو آگے لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپن کئی رغزئی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئےکہا وزیرستان اورمحسودقبائل کےمسائل اور تکالیف جانتاہوں، میں قبائلی علاقوں کی ساری تاریخ جانتا ہوں، یہاں آنے کا مقصد آپ کے مسائل کوحل کرناہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا پہلےپاکستان کےکسی سربراہ کوقبائلی علاقے کا پتہ نہیں ہوتا تھا، فیصلہ کیا ہے ہر سال 100 ارب روپے قبائلی علاقوں پرخرچ ہوگا، 70 سال میں اتنا پیسہ خرچ نہیں ہوا جتنا ہر سال قبائلی علاقوں پر خرچ ہوگا۔

70 سال میں اتناپیسہ خرچ نہیں ہواجتناہرسال قبائلی علاقوں پرخرچ ہوگا
عمران خان نے کہا نظریاتی طورپرسمجھتاہوں قبائلی علاقوں کوپیچھے چھوڑ دیاگیا، تمام پسماندہ علاقوں کو اوپر اٹھانے تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ان کا کہنا تھا مدینہ کی ریاست کاسب سےبڑااصول عدل وانصاف ہے، مدینہ کی ریاست میں امیروں سے پیسے اکٹھے کرکے غریبوں پر خرچ کئے گئے، قبائلی عوام کے لیے سب سے مشکل چیز نقل مکانی کرنا تھی ، جب تباہی مچی ہوئی تھی تب سے آپ کیلئےآوازاٹھارہاہوں۔

جب تباہی مچی ہوئی تھی تب سے آپ کیلئےآوازاٹھارہاہوں
وزیراعظم نے کہا اندرون سندھ ، جنوبی پنجاب، بلوچستان کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ان کو آگے لائیں گے، ثابت کرکےدکھاؤں گا تبدیلی بڑی تیزی سےآئےگی ، جب ریاست کمزورطبقےکوانصاف دیتی ہےتواسےکوئی شکست نہیں دے سکتا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …