پیر , 20 مئی 2019

بھارت میں سکیورٹی ہائی الرٹ :دہلی سمیت دیگر ریلو ے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا میں ہونیوالے خوفناک دھماکوں کے بعد بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ریلوے سٹیشن سمیت دیگر کئی ریلوے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہوسکنے پر16 مئی کو کاشی وشوناتھ مندر اور دہلی میں موجود اہم مندروں کو اڑایا جائے گا۔

بھارت کے میڈیا کے مطابق دھمکی ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے جو محکمہ ڈاک کے ذریعے شاملی ریلوے سٹیشن ماسٹر کو بھیجا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق خط ہندی میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا ہے۔ڈی جی پولیس او پی سنگھ کے حوالے سے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کردی گئی ہے جب کہ محکمہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی ریلوے سٹیشنوں کو ملنے والی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پورے ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں۔

ان انتخابات کے تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا میں اتوار کے دن ایسٹر کے موقع پر ایک ساتھ کئی گرجا گھروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 321 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب کی جانب سے ہنگامی اجلاس بلانے پر یمن کا رد عمل

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر نے سعودی عرب کی جانب سے سعودی …