ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی حکومت نے ایک ہی دن میں 37 شیعہ مسلمانوں کے سرقلم کردیئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی حکومت نے ایک ہی دن میں حکومت پر تنقید کرنے والے 37 شیعہ مسلمانوں کے سرکاٹ دیئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض، مکہ، مدینہ اور صوبہ قاسم میں مجموعی طور پر 37 شیعہ مسلمانوں کے سر قلم کیے گئے۔ ان افراد کو حکومت پر تنقید کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سعودی عرب نے چند سال پہلے سزائے موت پانے والے شیعہ عالم دین الشیخ باقر النمر کی تحریک اصلاح کے مزید 37 افراد کے سر قلم کر دیئے۔ تمام افراد کا تعلق سعودی عرب کے شیعہ گنجان علاقہ قطیف سے ہے ۔ ان میں شیعہ مجتہد و سعودی شیعہ فرقے کے عالم دین مجتہد الشیخ محمد العطیہ عبدلغنی بھی شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس سے قبل بھی سیکڑوں شیعہ مسلمانوں کو بہیمانہ طور پر قتل کرچکا ہے جن میں ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر نمر کی شہادت بھی شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …