جمعہ , 19 جولائی 2019

مسلسل 5 بار صفر پر آؤٹ ہوکر ’ایشٹون ٹرنر‘ نے ٹوئنٹی20 میں منفی ریکارڈ بنا دیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے ایشٹون ٹرنر نے مسلسل 5 ’ڈکس‘ کے ساتھ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں منفی ریکارڈ بنا دیا۔آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی جانب سے ایشٹون ٹرنر لگاتار تیسری مرتبہ پہلی ہی گیند پر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں، رواں سیزن کیلیے ان کی خدمات 72 ہزار ڈالر میں حاصل کرنے والی فرنچائز ابھی تک ان سے ایک رن کا بھی فائدہ نہیں اٹھا سکی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل ایشٹون ٹرنر بھارت کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 اور اس سے پہلے بگ بیش کے اپنے آخری میچ میں بھی صفر کی خفت سے ہی دوچار ہوئے تھے۔ انھیں آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ کیلیے بھی منتخب نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

طلعت علی، گرانٹ فلاور، اظہر محمود اور انضمام الحق کو فارغ کیے جانے کا امکان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ میں پاکستان کی شکست کا جائزہ اور ٹیم انتظامیہ میں تبدیلیوں کا …