جمعرات , 25 اپریل 2024

سری لنکا دھماکےمجرم کون، داعش کی کارستانی یا التوحید کی؟

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گرد حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 321ہو گئی ہے۔دہشتگرد اورانتہا پسند گروہ داعش نے سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر کیے گئے 8 دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے تاہم سری لنکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ مقامی شدت پسند تنظیم التوحید نے یہ دھماکے کئے اور خود کش بمبارسری لنکا کے شہری ہیں۔

داعش کی نمائندہ خبر ایجنسی اعماق کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا امریکی اتحادی ہے جہاں کیے گئے خود کش دھماکے داعش جنگجوؤں نے کیے تاہم پریس ریلیز میں دعوے کے ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

دوسری جانب سری لنکا کی حکومت تاحال اپنے سابقہ موقف پر قائم ہے جس میں مقامی شدت پسند تنظیم التوحید کو دھماکوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا اور خود کش بمباروں کے سری لنکن شہری ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں 21 اپریل کو ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دہشت گرد حملوں میں 321 افراد ہلاک اور 500 سےزائد زخمی ہوئے۔ جبکہ پولیس نے اب تک 40 افراد گرفتار کر لیے ہیں۔اورپیر کی رات سے ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …