بدھ , 12 مئی 2021

آئی ایم ایف کے ساتھ وفاقی حکومت کے اعلیٰ سطحی رابطے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ اعلیٰ سطح رابطوں میں وزیراعظم عمران خان کی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات طے پا گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات 26 اپریل کو دورہ چین کے دوران ہوگی جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کرسٹین لوگارڈ کو ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم اس سے قبل بھی کرسٹین لوگارڈ سے سائیڈ لائن ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …